ایس ایچ او کو بچے کو دو بجے تک عدالت پیش کرنے کا حکم

ایس ایچ او کو بچے کو دو بجے  تک عدالت پیش کرنے کا حکم

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت میں تین ماہ کے بچے کی حوالگی کے کیس پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو بچے کو دو بجے تک عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے کیس پر سماعت کی ۔

بچے کی والدہ ندا بی بی نے بچہ حوالگی کی درخواست دائر کی ۔درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ میرا ننھا بیٹا ہے اور شوہر نے چھین لیا ۔عدالت میرا بیٹا میرے حوالے کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو بچے کو دو بجے تک عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں