بیوی کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ ، پیش نہ ہونے پر اے ڈی سائبر کے وارنٹ
لاہور(اپنے خبر نگار سے )سیشن کورٹ ، سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے خلاف بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر آصف اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔عدالت ملزم کی درخواست ضمانت پہلے ہی خارج کر چکی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج چودھری غلام رسول نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔