سکول ایجوکیشن کا سپورٹس گالا ملتوی ، کھیلوں کاکیلنڈر جاری

سکول ایجوکیشن کا سپورٹس گالا ملتوی ، کھیلوں کاکیلنڈر جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے رواں ماہ ہونے والے سپورٹس گالا کو ملتوی کرکے کھیلوں کا کیلنڈر جاری کردیا ۔

اگست میں سکولوں میں ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہونگے ۔ستمبر میں والی بال ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے ،اکتوبر میں فٹ بال ،ریسلنگ، کراٹے کے مقابلے ہونگے ، نومبر میں کرکٹ ،ہاکی ،اتھلیٹکس کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے ہونگے ، دسمبر میں طلبہ کے درمیان انٹر ڈویژن مقابلے ہونگے ۔جنوری میں سکولوں میں باکسنگ ،کراٹے اور سپورٹس گالا منعقد ہوگا ۔فروری میں اتھلیٹکس ، والی بال اور ڈگ آف وار کے مقابلے ہونگے ، مارچ میں طلبہ کے درمیان ہاکی اور فٹ بال کے مقابلے ہونگے ۔اپریل مئی میں طلبہ میں ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں