برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے:ڈپٹی ہائی کمشنر

برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے:ڈپٹی ہائی کمشنر

لاہور( کامرس رپورٹر) برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور پاکستان کے لیے ٹریڈ ڈائریکٹر سارہ مونی نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے ، ہائی کمیشن ان مصنوعات کی شناخت کے لیے تحقیق کر رہا ہے جو برطانیہ کی مارکیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں ۔

وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہی تھیں۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور سینئر نائب صدر چودھری ظفر محمود نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے ، یہ بہت حوصلہ افزا ہے کہ برطانوی شہریوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 100ملین پاؤنڈ عطیہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمارا ترجیحی شعبہ ہے جہاں ہم پاکستانی اداروں کے ساتھ تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ہم یونیورسٹی کی سطح سے نیچے کی تعلیم کو بھی سپورٹ کرنے کے خواہاں ہیں، پائیدار ترقی، گرین انرجی ،انفراسٹرکچر کی ترقی اور صحت کا شعبہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں