جی سی یو :انٹر میڈیٹ میں ایوننگ کلاسز کی بھی منظوری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ، ایجوکیشن رپورٹر )جی سی یونیورسٹی لاہور کی 28ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں نئے شعبہ جات اور تعلیمی پروگراموں کی منظوری دی گئی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ ارشد شریف میموریل انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے قیام کر رہے ہیں،نئے انسٹیٹیوٹ میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اور ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز شامل ہونگے ۔ اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں جدید ترین شعبہ زراعت کے قیام کی بھی سفارش کی۔اس حوالے سے یونیورسٹی کے پاس نئے کیمپس میں کافی جگہ ہے جو اس شعبے میں تحقیق کو فروغ دے گی ، جرمن حکومت سے 50 لاکھ یورو کا پراجیکٹ موصول ،یونیورسٹی بائیو میٹریل انجینئرنگ اور سنٹر آف ایکسی لینس میں نیا پروگرام شروع کرے گی۔انٹرمیڈیٹ میں ایوننگ کلاسزکی بھی منظوری دی گئی ،اکیڈمک کونسل نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پی ایچ ڈی پالیسی کی بھی منظوری دی ،اجلاس کی سفارشات سنڈیکیٹ سے حتمی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوں گی۔