کلمہ چوک ری ماڈلنگ ، کام 15فروری تک مکمل کرنیکی ہدایت

کلمہ چوک ری ماڈلنگ ، کام 15فروری تک مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی سی لاہور محمد علی نے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز کلمہ چوک کا دورہ کیا۔سی ٹی او لاہور، ڈی جی پی ایچ اے ، پراجیکٹ انچارج سی بی اے ، روڈا، واسا ، ایم سی ایل اور دیگر محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور نے کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ اور سی بی اے کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی کو ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈی سی نے تعمیراتی کام کو 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کو روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی کام کاجائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ فردوس مارکیٹ کی جانب سے جانے والے راستے کی سائیڈ کل ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی۔ ٹریفک کے بہا ؤکو منصوبہ کی تکمیل تک ہر صورت بحال رکھا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں