ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کیلئے جی او آرون کے سامنے دھرنا

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کیلئے جی او آرون کے سامنے دھرنا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ، ہیلتھ رپورٹر )ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے جی او آر ون کے سامنے دھرنا دیکر احتجاج کیا گیا ۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کے حقوق بھی پورے کیے جائیں۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے سمز آڈیٹوریم میں کنونشن کیا گیا جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے بعد جیل روڈ پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاطف چودھری کا کہنا تھا کہ مریضوں کیلئے فری اور بلا تعطل ادویات اور فری میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے ،ڈاکٹر وں کی تنخواہوں میں ڈبل اضافہ اور ڈاکٹر وں کی بھرتیوں میں اضافہ کیا جائے ، ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر وں کی تنخواہوں میں ڈبل اضافہ کیاجائے ، محکمہ صحت میں ڈاکٹر وں کی بھرتیوں میں اضافہ ڈاکٹرز کی بھرتیوں میں منصفانہ اور شفاف نظام لایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں