ڈالر مہنگا، اورنج ٹرین کے قرض کی رقم بھی ڈبل ہوگئی

ڈالر مہنگا، اورنج ٹرین کے قرض کی رقم بھی ڈبل ہوگئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈالر کی قدر میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی کے سبب جہاں ملکی معیشت زیر عتاب آچکی ہے ،وہیں پنجاب حکومت کو بھی شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈالر کی قدر بڑھنے سے اورنج ٹرین کے قرض کی رقم بھی ڈبل سے زیادہ ہوگئی ،پنجاب حکومت نے 2014 میں ایگزم بینک چائنہ سے 1 ارب 67 کروڑ ڈالر قرض لیا، 2014 میں قرض لینے کے وقت ڈالر کی قیمت 101 روپے تھی، 2022-23 میں ایگزم بینک چائنہ کو قرض واپسی کا عمل شروع کیا جائے گا، 2014 کی نسبت 2023 میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں دگنی سے زیادہ ہوگئی، 2023 میں ڈالر کی قیمت 243 روپے کی حد کو چھونے لگی، ڈالر کی قدر ڈبل ہونے کی وجہ سے پاکستانی روپوں میں اورنج ٹرین کا قرض ڈبل ہوگیا، اورنج ٹرین کا قرض پاکستانی روپوں میں 393 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں اقساط میں 3 کھرب 93 ارب روپے کے قرض کی واپسی شروع کر دے گی ۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے قرض کی واپسی اور خزانے کی صورتحال سے متعلق رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں