سی ای او ایجوکیشن طارق حبیب معطل ڈی ای او کو اضافی چارج تفویض
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق حبیب فاروقی کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طارق حبیب فاروقی کو احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔طارق حبیب فاروقی کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈی ای او ایلیمنٹری محمد شفیق طاہر کو سی ای او ایجوکیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔