مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا:عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا:عظمیٰ بخاری

لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، نہال ہاشمی، دانیال عزیز اور طلال چودھری نے سزائیں تک بھگتیں لیکن اف تک نہیں کی لیکن فواد چودھری کی گرفتاری پر ایسا لگتا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی رہ گیا ہے ۔

ان کی رہائی کے لئے رات کو بھی عدالتیں لگ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کی گرفتاری ہونا ہو گی تو ہو جائے گی، پہلے بلاوجہ کا شور مچانے کی کیا ضرورت ہے ، عظمیٰ بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بغیر عدالت میں پیش ہوئے ضمانت مل جاتی ہے ،فواد چودھری کی گرفتاری پر فرخ حبیب نے سستی اداکاری کی کوشش کی جبکہ امین گنڈاپور پھر دھمکیاں دے رہا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں