ملک کی مقبول جماعت کو دیوار سے لگا نے کی کوشش کی جارہی :مسرت چیمہ

ملک کی مقبول جماعت کو دیوار سے  لگا نے کی کوشش کی جارہی :مسرت چیمہ

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ملک کی مقبول جماعت کو دیوار سے لگا نے کی کوشش کی جارہی ہے ،عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے ،جہاں ہم کھڑے ہیں، یہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

 اس کو کراس کرنے کی کوشش نہ کریں ،جس پولیس افسر نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی یا لیا ،ان سے حساب لیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں