اقبال ٹا ؤ ن پولیس :4مفرور گرفتار

اقبال ٹا ؤ ن پولیس :4مفرور گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران لڑائی جھگڑے ، موٹرسائیکل چوری، نقب زنی، امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب 4 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مفرور ملزمان اظہر اور مبشر شیخوپورہ اور سمن آباد پولیس کو مطلوب تھے ۔

جبکہ گلشن اقبال پولیس نے موٹرسائیکل چوری، نقب زنی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔ مفرور ملزمان ظفر، اسلم جوہرٹاؤن اور ٹاؤن شپ پولیس کو مطلوب تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں