بڑی گاڑی کے کاغذات کی ہیرا پھیری، 4ملزموں کی ضمانت منظور

بڑی گاڑی کے کاغذات کی ہیرا پھیری، 4ملزموں کی ضمانت منظور

لاہور(اپنے خبر نگار سے )اینٹی کرپشن عدالت ، کروڑوں روپے مالیت کی لینڈ کروزر گاڑی کے کاغذات میں ہیراپھیری کے کیس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ای ٹی او ذوالفقار سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانت پر سماعت کی ۔ملزمان ڈیٹا اینٹری آپریٹر راشد ، ای ٹی او ذوالفقار ، انسپکٹر تنزیلہ اور انسپکٹر قرۃ العین نے عبوری ضمانت دائر کی ۔ملزمان محکمہ ایکسائز کے افسران نے کروڑوں روپے کی گاڑی لینڈ کروزر کے کاغذات میں خرد برد کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں