سی پی او آفس میں پولیس غازیوں میں امدادی چیک تقسیم

سی پی او آفس میں پولیس  غازیوں میں امدادی چیک تقسیم

لاہور ( کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اور بحیثیت سربراہ اپنے خاندان کے ہر رکن کی ویلفیئر کا مناسب خیال رکھنا میری ترجیح ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں لاہور پولیس کے غازیوں میں ویلفیئر پیکیج کے تحت امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔آئی جی نے بم دھماکوں،ڈاکوؤں سے مقابلے اور دوران ڈیوٹی حادثات میں معذور ہونے والے لاہور پولیس کے غازیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 32لاکھ 50ہزار کے امدادی چیک تقسیم کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں