ڈیفنس:فائرنگ سے خوف وہراس، 2ملزم گرفتار

ڈیفنس:فائرنگ سے  خوف وہراس، 2ملزم گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی پولیس نے سر عام ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزم گرفتار کرلئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی پولیس نے 15کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان جمیل خان اور محمد احمد کو گرفتار کر کے ملزمان سے رائفل، پسٹل میگزینز اور گولیاں برآمدکر لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گرفتاری پر پولیس پارٹی کے ساتھ سخت مزاحمت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں