نوکری کیلئے 28لاکھ رشوت ملزم کی ضمانت خارج کرنیکاحکم

نوکری کیلئے 28لاکھ رشوت ملزم کی ضمانت خارج کرنیکاحکم

لاہور(اپنے خبر نگار سے )اینٹی کرپشن عدالت ، محکمہ پولیس میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر 28 لاکھ روپے رشوت لینے کے کیس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے چوکیدار وسیم نواز کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانت پر سماعت کی ۔ملزم نے اپنے وکیل کے ذریعے بعدازگرفتاری ضمانت دائر کی ۔ملزم نے کسی پارٹی سے پیسے نہیں لیے ۔عدالت ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں