کائزن پینٹ کے پریمئیم برینڈ ’’ نیو‘‘کی پاکستان میں لانچ

کائزن پینٹ کے پریمئیم برینڈ ’’ نیو‘‘کی پاکستان میں لانچ

لاہور (سٹاف رپورٹر )کائزن پینٹ مڈل ایسٹ ایک ملٹی نیشنل کو ٹنگ کمپنی ہے جوکہ پانچ ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، پاکستان اور مراکش میں بزنس کر رہی ہے ۔

 کائزن پینٹ مڈل ایسٹ حالیہ عرصے کے دوران مخصوص مارکیٹوں کے لئے تعمیراتی ، آٹو موٹیو اور انجینئر نگ کوٹنگ سیگمنٹس میں مارکیٹ لیڈ ر

ثا بت ہورہی ہے ۔کائزن پینٹ پاکستان ،کائزن پینٹ مڈل ایسٹ کمپنی کی ماتحت کمپنی ہے جس نے پاکستان میں اپنی تعمیراتی کوٹنگز کی نئی رینج ’’ نیو‘‘متعارف کرائی ہے ۔ ’’نیو‘‘کی معیاری پراڈکٹ رینج انٹیرئیر، ایکسٹیرئیر ، انیمل اور ووڈ کیئر پرمشتمل ہے ۔اس موقع پر کائزن پینٹ پاکستان کے سی ای او شہزاد اسد خان نے پاکستان کی کوٹنگ مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نیو‘‘ برانڈ کی لانچ پاکستان کی تعمیراتی پینٹ مارکیٹ کے پریمئیم سیگمنٹس کے لئے ہماری از سر نوتوجہ اور وسیع سوچ کا واضح ثبوت ہے ۔تعمیراتی شعبہ کے بزنس منیجر عمران خالد نے کہا کہ ’’ نیو‘‘ہمارے ہوم بیسڈ پریمئیم صارفین کے ساتھ ساتھ ہمارے معزز ڈیلر ، ماہرین تعمیرات اور بلڈر حضرات کے لئے بھی ایک بہترین پراڈکٹ ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں