384 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ

 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) محکمہ تعلیم پنجاب نے گریڈ 18 کے 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ترقی پانے والے بیشتر پروفیسرز مرد ہیں ،ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز پنجاب نے صوبہ بھر کے کالجز میں تعینات مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی سنیارٹی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز پنجاب نے ڈویژنل ڈائریکٹرز سے ڈیٹا مانگ لیا ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مراسلے میں ڈویژنل ڈائریکٹرز کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ 20 فروری 2023 تک سروس بکس اور ڈیٹا ر فراہم کریں۔ابتدائی طور پر 384 اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں