ایف بی آر:اکاؤنٹس منجمد ، 7کروڑ 94لاکھ کی ریکوری

ایف بی آر:اکاؤنٹس منجمد ، 7کروڑ 94لاکھ کی ریکوری

لاہور(اکنامک رپورٹر)ایف بی آر نے مختلف ٹیکس نادہندگان سے 7کروڑ 94لاکھ کی ریکوری کی ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ڈیفالٹر ناصر عزیز خان کے اکاؤنٹس منجمد کرکے دو کروڑ 79 لاکھ 94 ہزار 733 روپے کی ریکوری کر لی۔ایف بی آر حکام کے مطابق ناصر عزیز خان کو انکم ٹیکس سال 2016 کا آڈٹ کرکے ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔دریں اثنا ایف بی آر نے ٹیکس ڈیفالٹر اے این اعوان پینٹس کے پروپرائٹر ثاقب نواز اعوان کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ۔ایف بی آر نے ثاقب نواز اعوان کے اکاؤنٹس سے 56 لاکھ 28 ہزار 399 روپے ریکوری کر لی۔ٹیکس بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے اکاؤنٹس منجمد کرکے 4 کروڑ 59 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔چیف کمشنر آر ٹی او ناصر اقبال کی ہدایت پر نادہندگان کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ۔آرٹی او کے زون ون نے 33 لاکھ روپے ریکور کرلئے ۔زون ٹو نے 73 لاکھ،زون تھری نے 1 کروڑ 94لاکھ71 ہزار روپے کی ریکوری کرلی۔زون فور کی ٹیم نے 61 لاکھ 41 ہزار روپے کی ریکوری کی۔زون فائیو کی ٹیم نے ٹیکس نادہندگان سے 97لاکھ روپے ریکور کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں