سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

 سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے لاہور شہر کی پانچ سبزی و فروٹ منڈیوں میں سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے تمام افسران کو الرٹ کر دیا اور کہا کہ افسران سبزی و فروٹ منڈیوں میں سٹاف کی حاضری، نیلامی کے عمل، صفائی ستھرائی ، تجاوزات، گراں فروشی کی سخت مانیٹرنگ کریں گے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کو پانچ سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی منڈیوں میں مانیٹرنگ اور چیکنگ کے لئے ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ،افسران بادامی باغ ، کاچھا، رائیونڈ ، اقبال ٹاؤن اور سنگھ پورہ میں مانیٹرنگ کریں گے ۔ افسران روزانہ نیلامی کی بابت رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کرائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں