میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ داخلوں سے محروم

میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ داخلوں سے محروم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستانی میڈیکل شعبے میں بہترین قرار دی جانے والی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انتظامی غفلت کا شکار ہوگئی۔

میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو گزشتہ سال 3 شعبوں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے ہی نہیں دیئے گئے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یو ایچ ایس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے نہیں ہوئے ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کالا شاہ کاکو میں بھی انڈر گریجوایٹ کورسز میں طلبہ کو داخلے نہیں دیئے گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق یو ایچ ایس 19 سے زائد مضامین میں ایم فل، 10 سے زائد پی ایچ ڈی پروگرامز کراتی ہے ، سرکاری میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے نہ کھلنے سے طلبہ پریشان ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق ایڈمشن کیلنڈر میں ترمیم کے باعث داخلے نہیں ہوئے ، ایڈمشن کیلنڈر تیار کرلیا ہے ، ستمبر میں داخلے شروع ہوجائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں