ٹیچر سنز اور معذور طلبا کیلئے وظائف کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ٹیچر سنز اور معذور طلبا کیلئے وظائف کا اعلان کر دیا گیا ۔
لاہور بورڈ ہرسال سیکنڈری سکول سالانہ امتحان کی بنیاد پر اساتذہ کے بچوں کیلئے 30اور معذور بچوں کیلئے 2 سکالرشپ جاری کرتا ہے ۔ ایسے طلبہ جنہوں نے سیکنڈری سکول کا امتحان 2022 میں پاس کیا اور وہ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام الحاق یافتہ / گورنمنٹ کے ادارہ میں زیر تعلیم ہوں۔ وہ اپنے ادارے کے سربراہ کی وساطت سے درخواستیں 26 اپریل تک ارسال کردیں ۔