مسافروں کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

مسافروں کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)نیو انارکلی پولیس نے رات کی تاریکی میں مسافروں کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی پولیس نے مفرور ڈکیت غلام مصطفی عرف گامو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سنسان سڑک پر ٹیکسی ڈرائیور سے لوٹ مار کی تھی اورمنڈی بہاؤلدین پولیس کو ایک سال سے مطلوب تھا ،مفرور ڈکیت کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں