شہر میں پارکنگ کاجدید نظام بنانے کے منصوبے کا حکم

شہر میں پارکنگ کاجدید نظام بنانے کے منصوبے کا حکم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد کی زیر صدارت لاہور میں پارکنگ کی سہولتوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔

 کسی شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کا نظام شہریوں کے ڈسپلن اور ذمہ دارانہ طرز عمل کی علامت ہیں۔ نگران وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ لاہور میں پارکنگ کا نظام ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر بنانے کے لئے سٹریٹیجک پلان بنایا جائے ۔ پارکنگ کمپنی کی کمپوٹرائزیشن اور آؤٹ سورسنگ سمیت دیگر تجاویز پر کام کیا جائے ۔لاہور پارکنگ کمپنی کے معاملات میں بے ضابطگیوں کے بارے میں انکوائری کرائی جائے ۔ اہم فیصلے کرنے کے لئے لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جلد مکمل کیا جائے ۔ابراہیم مراد کی طرف سے لاہور میں پارکنگ کے لئے استعمال ہونے والی کمپیوٹرائزڈ روٹری مشینوں کی خرابی کا نوٹس لیا گیاہے ، ابراہیم مراد نے سی سی او لاہور پارکنگ کمپنی سے مشینوں کی خرابی کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔لاہور کی پانچ پارکنگ مشینیں فوری طور پر مرمت کرا کر فنکشنل کی جائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں