لاہور کے پوش علاقوں سے صفائی فیس اکٹھی کرنے پر غور

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی کے بزنس پلان بارے اجلاس ہوا،ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو سی فہد محمود نے بزنس پلان بارے بریفنگ دی۔۔
اجلاس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کی سینی ٹیشن فیس کے حوالے سے مختلف ماڈلز پیش کیے گئے ،پہلے مرحلے میں لاہور کے پوش علاقوں سے سینی ٹیشن فیس اکٹھی کرنے پر غور کیا گیا، رہائشی علاقوں کے ماڈل میں تیرہ پوش علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔کمرشل ایریا میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے لیے 70سے زائد کمرشل یونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ،صارفین سے صفائی فیس کی وصولی کے میکنزم پر بھی غور کیا گیا ۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو مالی طور پر خود انحصار بنارہے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کا ریونیو جنریشن پلان منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ریونیو جنریشن پلان کی منظوری کے بعد حکومت پر مالی بوجھ کم ہو گا۔