کارکن الیکشن کیلئے ابھی سے رابطہ عوام مہم تیز کر دیں:پی پی

کارکن الیکشن کیلئے ابھی سے رابطہ عوام مہم تیز کر دیں:پی پی

لاہور(سپیشل رپورٹر، اپنے خبر نگار سے)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے بلاول بھٹو زرداری کو مخدوم ہاؤس لاہور میں منعقدہ 35 ویں سالگرہ تقریب میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 بلاول قوم کی آخری امید اور پاکستان کا مستقبل ہیں، پیپلزپارٹی ملک کے ساتھ ساتھ اس خطہ کے لیے ترقیاتی خدمات تاریخی ہیں، پارٹی صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ بلاول ہی ملک کی تقدیر ہیں، پاکستان کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے بلاول بھٹو کی قیادت ناگزیر ہے، انشاء اللہ بلاول بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے دم توڑنے لگے ہیں، کارکن الیکشن کے لیے ابھی سے رابطہ عوام مہم تیز کر دیں ۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 35ویں سالگرہ تقریب پر آتشبازی کا مظاہرہ ،ذوالفقار علی بدر کی رہائشگاہ پر رات 12بجکر 1منٹ پر بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب ہوئی۔ منصور آفریدی کی سربراہی میں وکلا نے کیک کاٹا۔ بلاول بھٹو کی لمبی زندگی کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں