دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 2 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم

دھواں چھوڑنے والی گاڑی  کو 2 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم

لاہور(کرائم سیل)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی جانب سے حکم جاری ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے بتایا کہ ممکنہ سموگ کے پیش نظر آگاہی مہم چلائی جارہی ہے ، بس اونرز یونینز کے ساتھ ملکر بھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ بس اڈوں، ٹیکسی سٹینڈز ،سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں خصوصی لیکچرز کے انعقاد کا بھی حکم دیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں