ڈی آئی جی موٹروے کی صدر لاہور چیمبر آف کامرس سے ملاقات

ڈی آئی جی موٹروے کی صدر لاہور چیمبر آف کامرس سے ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)مال بردار گاڑیوں پر مقررہ کردہ وزن سے زائد لادنے پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس سید فرید علی نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں صدر چیمبر آف کامرس کاشف انور سے میٹنگ کے دوران کیا۔ ملاقات میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ایکسل لوڈ کنٹرول کرنے بارے گفتگو کی گئی۔ انہوں نے کہا موٹرویز اور ہائی ویز پراوولوڈنگ پرقابو پانے کیلئے ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کا نفاذ 15 نومبر سے ہو چکا ہے۔ صدر چیمبر کاشف انور نے بھی تجاویز پیش کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں