فرسودہ نظام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہیگی:جماعت اسلامی

 فرسودہ نظام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہیگی:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے سیکرٹری جنرل نصر اللہ گورائیہ، نائب امیر وقاص بٹ،رانا عبد الوحید، حافظ ساجد اقبال، ڈاکٹر بابر رشید، طیب بلوچ، مظہر اقبال رندھاوا، ضیا الدین انصاری و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی کی حکومتوں کی اہلیت اور صلاحیت کو دیکھ لیا ہے۔ ان کے پاس جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں