ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں جانوروں کی بیماریوں بارے تربیتی پروگرام

ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں جانوروں  کی بیماریوں بارے تربیتی پروگرام

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں جانوروں کی بیماریوں کے رپورٹنگ سسٹم بارے 5 روزہ تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے تقریب کا افتتاح کیا۔تقریب میں محکمہ لائیو سٹاک صوبہ بلوچستان سے شرکا نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے پروگرام کے ا غراض و مقاصد بیان کئے ۔تربیتی پروگرام کا مقصد شرکا کو جانوروں میں انفو ایپ، ڈیزیز ڈائیگناسٹک، رپورٹنگ اور سرویلنس سسٹم بارے تربیت فراہم کرنا ہے ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے جانوروں کی نسل کو بہتر بنانے اور بیماریوں پر قابو پانے پر زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں