انجینئرنگ انتخابی تاریخ میں مزید سیاہ باب:جماعت اسلامی

 انجینئرنگ انتخابی تاریخ میں مزید سیاہ باب:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی مشاورتی اجلاس اور دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 عام انتخابات 2024 کے نتائج کی تبدیلی اور مکروہ انتخابی انجینئرنگ جمہوری انتخابی تاریخ میں سیاہ باب کا اضافہ کر گئی۔ دھاندلی سے جیتنے والے ملک و ملت کے لئے رسوائی اور جمہوریت، پارلیمنٹ پر بوجھ ہی ثابت ہوں گے۔ دھاندلی کے خلاف احتجاج متاثرین کا آئینی جمہوری حق ہے۔ دھاندلی کا سدباب نہ ہوا تو ملک آئین ماورا اقدامات سے نہیں بچ سکے گا۔ دھاندلی زدہ حلقوں کا تعین اور ان حلقوں میں ازسرنو انتخابات سیاسی، جمہوری، اقتصادی استحکام لائے گا۔ اتحادی حکومت کے پارٹنر ایک دوسرے کو بلیک میل بھی کریں گے، لیکن مفاداتی کرپٹ سیاست کے فارمولے کے تحت اکٹھے بھی رہیں گے۔ شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی سربراہی سے اقتدار کے تخت نشینوں کو معلوم ہے کہ تابع داری سے باہر گئے تو سنی اتحاد کونسل کے معزز ارکان بھی ہر خدمت کے لئے تیار ہوں گے اور نئی صف بندی میں کوئی دیر نہیں لگے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں