معاشی بہتری کیلئے فنی تعلیم عام کرنا ہو گی:وزیر تعلیم

معاشی بہتری کیلئے فنی تعلیم عام کرنا ہو گی:وزیر تعلیم

لاہور(سپیشل رپورٹر)نگران وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت مدد علی سندھی نے کہا معیشت کی بہتری کے لئے فنی تعلیم کو فروغ دینا ہو گا،نوجوانوں کو فنی مہارتوں سے لیس کرکے معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔

نگران حکومت نے مختصر عرصہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے روڈ میپ تیار کرکے آنے والی حکومت کے لیے آسانی پیدا کر دی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ(پی ایس ڈی ایف)کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا نوجوان نسل کو ووکیشنل و ٹیکنیکل ٹریننگ دے کر انہیں عصر حاضر کی مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے ، جامعات کو معیاری تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نگران حکومت نے ہر ممکن وسائل استعمال کئے ۔اس موقع پر چیئر پرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد،محمد عامر جان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں