باغ جناح ، ڈیڑھ سال قبل تعمیر جدید واش رومز بند

باغ جناح ، ڈیڑھ سال قبل تعمیر جدید واش رومز بند

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پی ایچ اے نے پارکس میں آنے والے سیاحوں سے سہولیات چھین لیں، سیاحوں کیلئے جدید واش رومز کی سہولت بھی ختم کر دی گئی۔

تفصیل کے مطابق باغ جناح میں ڈیڑھ سال قبل بننے والے جدید واش رومز بند ہوگئے۔ جنوری 2023 میں نجی این جی او کی طرف سے باغ جناح میں چار واش رومز بنائے گئے۔ صحت عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحوں کے لئے واش رومز تعمیر کئے گئے۔ باغ جناح میں بننے والے یہ واش رومز دیکھ بھال نہ ہونے سے بند ہوگئے۔ باغ میں پی ایچ اے کے بنائے گئے واش رومز بھی غیر فعال ہیں۔ پی ایچ اے تعاون سے فاؤنڈیشن نے باغ میں مزید واش رومز بنانے کا منصوبہ بھی ترک کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں