ہمارے پیشرو اناڑیوں نے 4 سال ڈینگیں ماریں:عمران نذیر

ہمارے پیشرو اناڑیوں نے 4 سال ڈینگیں ماریں:عمران نذیر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہمارے پیشرو اناڑیوں نے چار سال محض ڈینگیں ماریں، ہم ڈینگی مارتے ہیں۔

ڈینگی سمیت تمام وبائی امراض کی روک تھام میں شہریوں کو بھی اپنا کردار اور ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیشن کے دوران پورے سال کے ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض پر مشتمل ڈیزیز کیلنڈر پر روشنی ڈالی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں