اساتذہ کے میرٹ کیخلاف تبادلے ،ترقیاں ، آڈٹ کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تبادلوں اور ترقیوں میں مبینہ گھپلوں کی شکایات پر آڈٹ کر انے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق صوبہ بھر میں میرٹ کیخلاف ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کی ترقیاں اور تبادلے کئے جانے کا انکشاف ہو اہے ۔گزشتہ5سال میں ہونے والی اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں کا آڈٹ کر انے کا اعلان کیا گیا ۔صوبائی وزیر تعلیم نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔غلط پروموشنز لینے والوں کی پروموشنز واپس ہونگی،غلط پروموشنز دینے والے افسروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اصل حقدار کے تبادلے کئے اور ترقیاں دی جائیں گی۔