شاہدرہ ٹاؤن :زہریلا دودھ پینے سے 11افراد کی حالت غیر

شاہدرہ ٹاؤن :زہریلا دودھ پینے سے 11افراد کی حالت غیر

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن میں زہریلا دودھ پینے سے کمسن بچوں سمیت 11 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

پولیس کے مطابق اکبر علی نامی شخص کی ساری فیملی ہسپتال پہنچ گئی 25 سالہ سجاد اکبر،28 سالہ اسد اکبر،18 سالہ ملائکہ اکبر 18 سالہ ریا اکبر ،19 سال پروین اکبر، 45 سالہ شمائلہ اکبر ،25 سال اقصیٰ اکبر، 28 سال مناہل اکبر ،10 سال عائشہ ، 9 سال محمد علی،4 سالہ راشد ، 3سالہ بچے اور ساجد زیر علاج ہے ، باقی فیملی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔پو لیس نے قا نو نی کا رروائی کا آ غا ز کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ دریں اثنا زہریلا دودھ پینے سے 10 افراد کی حالت خراب ہونے کا معاملہ پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا نوٹس، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوری ٹیمیں ہسپتال بھیجنے کا حکم دیا۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں لواحقین سے مکمل معلومات حاصل کریں۔پولیس اور فرانزک اتھارٹی سے مل کر واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں