11 سزیوں کی قیمتوں میں 10 روپے کلو تک اضافہ

11 سزیوں کی قیمتوں میں 10 روپے کلو تک اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر)مہنگائی کا گراف لگاتار بلند ہونے لگا ۔سرکاری نرخ نامے میں 11 سبزیوں کے دام بڑھادئیے گئے ۔عام مارکیٹ میں منافع خوروں نے سرکاری نرخنامے بھی نظرانداز کر دئیے ،زائد پیسے وصول کرتے رہے ۔

ٹماٹر 10 ،لیموں دیسی 5 ،ٹینڈے دیسی 5 ، بینگن 10 ،کھیرا 5 ،کریلے 5 ،پالک 1 ،بند گوبھی 5 ،شملہ مرچ 10 ، مٹر اور گھیا کدو بھی 10 ،10 روپے کلو مہنگے کئے گئے ۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 135 روپے کلو مقرر کی گئی،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت منڈیوں میں 150اور پرچون بازاروں میں 170 روپے کلو تک رہی۔لیموں دیسی کی قیمت 365 روپے کلو مقرر ہوئی ،ہول سیل میں درجہ اول لیموں 500 ،مارکیٹ میں 600 روپے کلو تک بیچے گئے ۔ ٹینڈے دیسی 140 کے بجائے 170 اور 200 ،بینگن 190 کے بجائے 250 ،کھیرا 70 کے بجائے 120 اور 100 ،کریلے 90 کے بجائے 160 ،پالک 43 کی جگہ 80 ،بند گوبھی 185 کے بجائے 220 اور 260 ،شملہ مرچ 170 کی جگہ 250 اور 300 ، مٹر 300 کے بجائے 440 ،گھیا کدو 250 کے بجائے منڈیوں میں 350 اور عام مارکیٹ میں 400 روپے کلو تک فروخت کئے گئے ۔شہریوں کا کہنا تھا مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے ،اگر حکومت نے معاملات درست نہ کئے تو حکمرانوں کو مشکل درپیش ہوگی ـ ۔دوسری طرف پھلوں میں سیب440 ، آم250 روپے کلو اور کیلا180 روپے درجن تک بیچا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں