عوام مہنگی بجلی کی وجہ سے تکلیف میں ہیں: قاضی زاہد حسین

عوام مہنگی بجلی کی وجہ سے تکلیف  میں ہیں: قاضی زاہد حسین

لاہور(سیاسی نمائندہ)عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے ایک بیان میں کہا عوام مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہیں۔

 بجلی کا بل ادا کرنے کے بعد مزدور خاندانوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں بچتا۔ چھوٹی انڈسٹری اور چھوٹے کاروبار بند ہو چکے ہیں۔بیروزگاری کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے حکومت کو مہنگی بجلی کے مسئلہ پر بات کرنا پڑے گی۔ تشدد، پکڑ دھکڑ اور مار کٹائی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا اور نہ ہی اب لوگ مزید صبر کر سکتے ہیں، ان کے سامنے ان کے بچے بھوک اور فاقوں کا شکار ہیں، وہ اور کتنا برداشت کریں؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں