جوبھی قیدی پرتشدد میں ملوث ہواجیل بھیج دینگے :ہائیکورٹ

جوبھی قیدی پرتشدد میں ملوث ہواجیل بھیج دینگے :ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدی یونس پر تشدد کیخلاف درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ ودیگر کیخلاف کیس ایف آئی اے کمیشن کو بھجوا دیا۔

عدالت نے کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ،سپرنٹنڈنٹ جیل نے مؤقف اپنایا کہ قیدی کوڈیڑھ سال سے سپریم کورٹ نے بری کر دیا ہے ،اپیل سپریم کورٹ میں ہے ،سیالکوٹ جیل سے ان کو یہاں شفث کیا گیا ،اس قیدی نے خاتون ڈاکٹر سے بدسلوکی کی اور اب زیر علاج ہے ،عدالت نے جیل ڈاکٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس ٹارچر میں ملوث ہوا،اسے جیل بھیج دوں گا،جیل ڈاکٹرنے مؤقف اپنایاکہ سٹیل رنگ سے مخالف قیدی نے زخمی کیا ،عدالت نے کہا کہ لوہے کا رنگ جیل میں کیسے گیا؟یہ ٹارچر ایکٹ کا پرفیکٹ کیس ہے ، کل بھی ایک ٹارچر کیس ایف آئی اے کمیشن کو بھیجا تھا،کوٹ لکھپت جیل میں تشدد کا آج یہ دوسرا کیس سامنے آیا ہے ،کچھ بھی ہو تشدد کی اجازت تو نہیں دی جاسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں