ڈی آئی جی کی مسجد میں کھلی کچہری

ڈی آئی جی کی مسجد میں کھلی کچہری

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا عوام میں بیٹھنے سے سروس ڈلیوری میں رہ جانے والے نقائص دور ہو رہے ہیں ۔کھلی کچہری کا مقصد عوام سے رابطے میں رہنا اور فاصلوں کومٹانا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد رحمانیہ غوثیہ جناح پارک سلطان پورہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈی آئی جی نے مسجد میں موجود نمازیوں سے اُن کے مسائل بارے دریافت کیا اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں