ای لائبریریز میں ای حاضری سسٹم نصب کرنے کی ہدایت
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت میں ای لائبریریز کے حوالے سے اجلاس ہوا، ڈی جی سپورٹس نے ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرزرانا ندیم انجم ،پی آئی ٹی بی کی سینئرپروگرام منیجر اقصیٰ غازی، کامران اور لائبریرین شازیہ نے شرکت کی،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے کہا پنجاب کی تمام ای لائبریریز میں ای حاضری سسٹم نصب کئے جائیں ۔