فیکٹریوں میں 500ڈے کئیر سنٹر کے قیام کا فیصلہ
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھرسے سیکرٹری لیبر نعیم غوث اور ڈی جی لیبر کلثوم حئی نے ملاقات کی،جس میں فیصلہ کیاگیاکہ محکمہ لیبر پنجاب کے تحت فیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین کے لئے ڈے کیئر سنٹرز قائم کئے جائیں گے ۔
ابتدائی طور پر فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ ملکر 500 سنٹر بنائے جائیں گے ۔خواتین ورکرز چھوٹے بچوں کو ڈے کئیر سنٹرز میں چھوڑکر جا سکیں گی۔صوبائی وزیر لیبر کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں میں لیبر لاز اور کم از کم اجرت پر عمل درآمد کرایا جائیگا۔