محکمہ پاسپورٹ کے 11 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو 7ماہ سے تنخواہیں نہ دینے پر عدالت برہم

 محکمہ پاسپورٹ کے 11 ڈپٹی  ڈائریکٹرز کو 7ماہ سے تنخواہیں  نہ دینے پر عدالت برہم

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے محکمہ پاسپورٹ کے 11 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تنخواہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر آئندہ ہفتے تک رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے سات ماہ کی تنخواہیں نہ دینے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہااگر تنخواہیں نہ دی گئیں تو ڈی جی پاسپورٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، سرکاری وکیل نے عدالت میں پیش رپورٹ میں مؤقف اپنایا کہ ایک ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز کو سات ماہ کی تنخواہ دیدی ہے ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ باقی ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تنخواہیں کیوں نہیں دیں ؟سات ماہ سے جس کو تنخواہ نہ ملے وہ گھر کیسے چلائے ؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں