سی بی ڈی کا والٹن روڈ اپ گریڈیشن میں اہم سنگ میل عبور
لاہور(سٹاف رپورٹر) سی بی ڈی پنجاب نے اپنے جاری منصوبے والٹن روڈ اپگریڈیشن پر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔والٹن روڈ پر ڈسپوزل سٹیشن کو فعال کر کے اے ڈی اے نالے کو نئے تعمیر شدہ نالہ سے منسلک کر دیا گیا۔
اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین ، مسلم لیگ ن کے سینئر سیاسی رہنما خواجہ سعد رفیق ،سی او او سی بی ڈی پنجاب منصور جنجوعہ، مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر ، یاسین سوہل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین ،ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق کے ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ کیرج وے کو رواں سال اکتوبر کے آخر میں کھول دیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے سینئر سیاسی رہنما خواجہ سعد رفیق نے والٹن روڈ پر سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے سی بی ڈی پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔