وائی ڈی اے کی پرنسپل مینٹل ہسپتال کو ہٹانے کیلئے احتجاج کی دھمکی
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے سرکاری مینٹل ہیلتھ ہسپتال میں کرپشن کا انکشاف، ینگ ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل سٹاف میدان میں آگئے۔
ایم ایس ڈاکٹر فرخ عبداللہ کو فوری نہ ہٹایا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔ وائے ڈی اے اور پیرا میڈیکل سٹاف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الزام لگاتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ مینٹل ہسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹر زاور پیرامیڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں سہولیات کا شدید فقدان ہے اور انتظامیہ کرپشن میں ملوث ہے۔