شہر کی پانچ شاہراہوں کو ماڈل روڈز بنانے کا خواب ادھورا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) شہر کی پانچ شاہراہوں کو ماڈل روڈز بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
ٹیپا نے رواں مالی سال میں پانچ ماڈل روڈز کا منصوبہ ہی بجٹ میں شامل نہ کیا، ماڈل روڈز پر انفورسمنٹ نہ ہونے سے ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھ گیا، ٹیپا اور الائیڈ ادارے ماڈل روڈز سے غیر قانونی پارکنگ کا بھی خاتمہ نہ کرسکے۔