شہر میں 10 واٹر ٹینک تعمیر کرنے کیلئے منظوری نہ مل سکی
لاہور(شیخ زین العابدین)شہر لاہور میں دس واٹر ٹینکس کی تعمیر کا منصوبہ، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی جانب سے دس واٹر ٹینکس کی ایڈمن اپروول بھی جاری نہ کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن کو محکمہ ہاؤسنگ پامال کرنے لگا، ایڈمن اپروول بروقت نہ ملنے سے واٹر ٹینک کا پراجیکٹ اکتوبر 2024 کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمن اپروول بروقت نہ ملنے سے واٹر ٹینک کا پراجیکٹ اکتوبر 2024 کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے، ایڈمن اپروول نہ ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے فنڈز کا اجرا بھی نہ کیا۔کریم پارک راوی روڈ واٹر ٹینک کی تعمیر کے لیے 58 کروڑ 90 لاکھ، بی بلاک تاجپورہ واٹر ٹینک کے لیے ایک ارب 12 کروڑ 50 لاکھ مختص ہوئے۔ کریم پارک واٹر ٹینک کی تعمیر میں تاخیر سے ستائیس کروڑ روپے اضافہ ہوا، ریلوے سٹیشن پر 18 لاکھ گیلن کا واٹر ٹینک بنانے کے لیے 32 کروڑ 94 لاکھ،کوپر روڈ پر 15 لاکھ گیلن کا واٹر ٹینک بنانے کے لیے 25 کروڑ 34 لاکھ ،وارث روڈ پر 15 لاکھ گیلن کا واٹر ٹینک بنانے کے لیے 27 کروڑ 18 لاکھ، رسول پارک، فروٹ سبزی منڈی اقبال ٹاؤن میں واٹر ٹینکس کے لیے بھی فنڈز بجٹ میں مختص کیے گئے۔