تنخواہیں نہ ملنے پر پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ مشکلات سے دوچار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کو ماہ جولائی کی تنخواہیں نہ مل سکیں جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر امجد مگسی کا کہنا ہے کہ مالی بحران کی ذمے دار انتظامیہ ہے، انتظامیہ کی غفلت سے اساتذہ کو پریشانی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں جاری ہونے میں ایک اور دن بھی لگ سکتا ہے۔ ہزاروں پنشنز بھی پنشن کے منتظر ہیں۔