پی سی ٹی بی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں فرینڈز گروپ کاکلین سویپ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں فرینڈز گروپ نے کلین سویپ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مرزا مقصو الحسن، نائب صدر اول ڈاکٹر شگفتہ صابر، نائب صدر دوئم محمد انیس خان کامیاب ہوئے، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پرمحمد ظہیر وٹو، جوائنٹ سیکرٹری محمد شاہد اشفاق شیخ کامیاب ہوئے ۔فنانس سیکرٹری کی سیٹ پرعمران خان، خزانچی کی سیٹ پرمحمد ندیم کامیاب ہوئے۔ سیکرٹری انفارمیشن کی سیٹ پر محمد خالد گجر کامیاب ہوئے ۔ سپورٹرز خالد گجر، اے ڈی، قیصر اقبال،محمد اختر شیرانی اور دیگر نے جتنے والوں کو مبارک باد دی ہے۔