اساتذہ کے تبادلوں کے لیے درخواستیں موصول ہونا شروع
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اساتذہ کے تبادلوں کے لیے درخواستیں موصول ہونا شروع پہلے مرحلے ہیں ہارڈ شپ گرؤانڈ پر درخواست لی جا رہی ہیں۔
وزیر تعلیم سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ 10 اگست کی شام 5 بجے کے بعد کوئی درخواست موصول نہیں کی جائے گی۔ اساتذہ ہارڈشپ رائونڈ کیلئے درخواتسیں متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کو جمع کرائیں۔ ہارڈشپ گراؤنڈ پر اپلائی کرنے والے درخواست گزاروں کو متعلقہ ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں۔اساتذہ بائی ہینڈ جمع کرائی گئی درخواست کی نقل درج ذیل گوگل فارم پر بھی اپ لوڈ کریں۔شفافیت یقینی بنانے کیلئے اس لنک پر درخواست کی نقل اپ لوڈ کرنا ضروری ہے ۔تمام موصولہ درخواستوں اور دیگر متعلقہ امور کا میں خود جائزہ لوں گا۔جنرل ٹرانسفر رائونڈ پیر 12 اگست سے شروع ہوگا۔ پیر 12 اگست سے شروع ہونے والا ٹرانسفر رائونڈ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ دوسری طرف محکمہ سکول ایجوکیشن کی ای ٹرانسفر واضح نہ ہونے سے اساتذہ پریشان نام ای ٹرانسفر رکھا گیا اور درخواستیں مینوئل جمع کرانے کا کہا گیا ہے ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے تاحال ٹرانسفر پالیسی کو جاری نہیں کیا۔